سندھ پریمیئر لیگ: کراچی غازیز کو شکست دیکر میرپور خاص ٹائیگرز فائنل میں پہنچ گئی

کراچی: سندھ پریمیئر لیگ میں کراچی غازیز کو شکست دے کر میرپور خاص ٹائیگرز فائنل میں پہنچ گئی جہاں آج اس کا مقابلہ حیدرآباد بہادرز سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق میرپور خاص ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 209 رنز بنائے، 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کی ٹیم 172 رنز بنا سکی، دانش عزیز اور عثمان طارق نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، صاحبزادہ فرحان 25 اور منیب واصف 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔میرپور خاص ٹائیگرز نے دوسرے ایلیمینیٹر میں کراچی غازیز کو 37 رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم کے کپتان عمر امین اور سہیل خان نے 71،71 رنز کی اننگز کھیلی، قاسم اکرم 33 رنز کا اضافہ کر کے پویلین لوٹے، کراچی کے جلیل خان اور منیب واصف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں