چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی؛ ہلاکتیں 110 سے زائد ہوگئیں

چلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں 1100 مکانات اور درجنوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں-فوٹو: فائل

سانتیاگو: چلی میں ویلڈنگ والے کی زرا سی لاپرواہی سے جنگلات میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں ہلاکتوں کی تعداد 112 تک جا پہنچی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک چلی کے ساحلی شہروں وینا دیل مار اور والپاریسو کے کئی ایکڑوں پر محیط جنگلات میں 92 مقامات پر خوفناک آگ بھڑک اُٹھی تھی۔جس نے جنگلات کے قریب واقع کئی گھروں اور گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ درجنوں گاڑیاں اور 1100 مکانات جل گئے۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کسی کو نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔خوفناک آتشزدگی میں دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں ایکڑ کے جنگلات راکھ کا ڈھیر بن گئے۔امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور تعداد 110 سے تجاوز کرگئی۔ریسکیو ادارے کے ترجمان کے مطابق 100 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے جب کہ چلی کے صدر پہلے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر چکے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ، مبینہ طور پر ویلڈر کی دکان سے چنگاریوں کے گھاس پھوس میں گرنے سے لگی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں