عالمی ادارے فچ نے سعودی عرب کی کریڈٹ ریٹنگ A+ کر دی

سعودی عرب کا مالی استحکام ’A‘ اور ’AA‘ رینک سے کہیں زیادہ اونچا ہے،فچ –

نیویارک: (ویب ڈیسک) عالمی کریڈٹ رینکنگ ادارے فچ نے سعودی عرب کی کریڈٹ ریٹنگ (A+) کر دی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معیشت کی مضبوطی، حکومتی قرضہ جات، قومی پیداوار اور بیرونی اثاثوں کا جائزہ لینے کے بعد فچ نے سعودی عرب کی ریٹنگ A+ پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ادارے نے کہا کہ سعودی عرب کا مالی استحکام ’A‘ اور ’AA‘ رینک سے کہیں زیادہ اونچا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب جی 20 کا مؤثر ممبر اور گروپ میں شامل ممالک میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہے، سعودی عرب ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کیلئے عالمی کوششوں کو بھی آگے بڑھا رہا ہے۔سعودی عرب فریکوئنسی سپیکٹرم مختص کرنے کے سلسلے میں جی 20 میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی درجہ بندی میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تیاری کے شعبے میں بھی سعودی عرب دوسری پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں