ہانگ کانگ کے انجینئرز نے چھوٹا ترین روبوٹ بناکر پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا

روبوٹ کے ایکریلک پینلز اور تھری ڈی پرنٹڈ اجزاء سکول کی روبوٹکس لیب میں ڈیزائن کیے گئے اور وہیں بنائے گئے-

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ کے چار انجینئروں نے دنیا کا سب سے چھوٹا ہیومنائیڈ روبوٹ بنا کر پاکستانی انجینئر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ڈائیوسیسن بوائز اسکول سے تعلق رکھنے والی روبوٹکس کی ٹیم کے چار ممبران آرون ہو ییٹ فنگ، آئزک زیکری ٹو، جسٹن وینگ ٹو ڈونگ اور گو ہئی لیونگ نے مل کر 5.55 انچز بڑا روبوٹ بنایا جو گزشتہ ریکارڈ ساز روبوٹ سے 0.44 انچ چھوٹا ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے زین احمد قریشی کے پاس تھا جو انہوں نے 2022 میں بنایا تھا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے قواعد و ضوابط کے مطابق اس کیٹیگری کے لیے لازمی ہے کہ روبوٹ میں دونوں پیروں پر چلنے کے ساتھ دونوں کندھوں، کہنیوں، گھٹنوں اور کولہوں کو حرکت دینے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔اس روبوٹ کے ایکریلک پینلز اور تھری ڈی پرنٹڈ اجزاء سکول کی روبوٹکس لیب میں ڈیزائن کیے گئے اور وہیں بنائے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں