عام انتخابات 2024،شاہین نے اپنی رائے کا اظہار کردیا

فاسٹ باؤلر نے عوام اور مداحوں سے اپیل کردی-فوٹو: ایکسپریس ویب

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انتخابات 2024ء سے متعلق اپنے رائے کا اظہار کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عوام سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا مشورہ دیدیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جائیں اور کل بہتر پاکستان کے لیے ووٹ دیں۔واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں شاہین آفریدی نے پہلی مرتبہ قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیئے۔
https://x.com/iShaheenAfridi/status/1755183256788423056?s=20

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں