دوسرا سیمی فائنل؛ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

-فوٹو: کرک انفو

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے 180 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔بینونی میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کینگروز کے خلاف 48.5 اوورز میں 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔شاہ زیب خان نے 30 گیندوں پر محض 4 رنز بنائے جبکہ شامل حسین 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان سعد بیگ 3، احمد حسن 4 اور ہارون ارشد 8، عبید شاہ 6، محمد ذیشان 4 جبکہ علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔اذان اویس اور عرفات منہاس نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 55 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 52 کے انفرادی اسکور پر اذان جبکہ عرفات بھی 52 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کے علاوہ کوئی پاکستان خاطر خواہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکا۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹام اسٹرکر نے 6 جبکہ اے وِڈلر، مہلی بیئرڈمین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے پاکستانی بیٹنگ لائن پر وکٹوں کے ذریعے پریشر بڑھائیں۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاکہ حریف کو اسکور بورڈ پریشر میں لاسکیں۔واضح رہے کہ انڈر-19 ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلوی ٹیم ابتک ناقابل شکست رہی ہیں جبکہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر مسلسل پانچویں مرتبہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں