امریکا میں ایک ماہ میں چھٹا بھارتی شہری اسرار طور پرقتل

امریکا میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 5 بھارتی طلبا پُراسرار طور پر ہلاک ہوچکے ہیں، فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکا میں ایک سڑک پر حملے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی نژاد شہری نے دوران علاج دم توڑ دیا.امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن اسٹریٹ میں 41 سالہ وویک تنیجا کو ایک شخص نے زمین پر پٹخا اور اُس کا سر فٹ پاتھ پر دے مارا تھا جس سے بھارتی نژاد شہری شدید زخمی ہوگیا تھا۔پولیس نے ملزم کی سی سی ٹی وی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گرفتاری میں مدد دینے والے کو 25 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔ گرفتاری کے لیے چھاپا مار ٹیم تشکیل دیدی۔یاد رہے کہ امریکا میں ایک ماہ کے دوران 6 بھارتی شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 5 طالب علم تھے اور مختلف دنوں اور مقامات پر پُراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔بھارتی حکومت نے ان معاملات پر امریکی وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے تحقیقات پر زور دیا اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں