نجی ہسپتال میں میڈیکل اسٹور پر گٹکا فروخت کرنے والا ڈاکٹر گرفتار

-فوٹو : فائل

کراچی: بلدیہ ٹاؤن پولیس نے نجی ہسپتال پر چھاپہ مار کر میڈیکل اسٹور پر گٹکا فروخت کرنے والے ایم بی بی ایس ڈاکٹر کو ملازم اور میل اسٹاف نرس سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران 50 کلو سے زائد گٹکا ماوا برآمد ہوا ہے جبکہ چھاپہ مار ٹیم نے گٹکا بنانے میں استعمال کیے جانے والا میٹریل بھی برآمد کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم ڈاکٹر عبداللہ نے اکرم اور خلیف اللہ کے ساتھ مل کر ہسپتال میں گٹکا فروخت اور بنانے کا سیٹ اپ بنایا تھا جبکہ گاہگ میڈیکل اسٹور پر گٹکا خریدنے کے لیے آتے تھے اور گٹکے کا نام ’’دوائی‘‘ رکھا ہوا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ایم بی بی ایس ڈاکٹر عبداللہ ہسپتال بھی چلا رہا تھا جبکہ ملزم کے مطابق وہ جناح ہسپتال میں ہاؤس آفیسر بھی رہ چکا ہے تاہم پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں