پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین کی ضرورت ہے، امریکا

جمہوری عمل کا احترام کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ-فوٹو:فائل

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں کی تحقیقات کے لیے پاکستان کا قانونی نظام پہلا اوردرست قدم ہوگا۔ یہی اقدام کرنا چاہیے ہیں اور اگرضرورت پڑے تو مزید تحقیقات ہونا چاہیے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل تحیقات دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کا جائزہ لیتے رہیں گے۔اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں تاہم ہم جمہوری عمل کا احترام بھی کرتے ہیں۔ قانون کی حکمرانی، آئین کا احترام، آزاد صحافت، متحرک سول سوسائٹی کے احترام پر زور دیتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات سے متعلق پرتشدد واقعات، انٹرنیٹ اور موبائل سروس پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان اقدامات نے انتخابی عمل کو متاثر کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں