جی ڈی اے کا دھرنا، سندھ بھر سے مریدوں کے پیدل قافلے چل پڑے

ہم نے اپنی زندگی میں اتنی دھاندلی اور اندھیر نگری والے انتخابات نہیں دیکھ،مریدین-فوٹو: فائل

فراڈ الیکشن کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے حیدرآباد جام شورو انٹر چینج پر دھرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کے مطابق جمعہ 16 فروری کی صبح سے شروع ہونے والے دھرنے کے لیے سندھ بھر سے پیر صاحب پگارا کے مریدوں نے پیدل سفر کا آغاز کردیا ہے۔پیر صاحب پگارا کی تصویر، فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے کے پرچم اٹھائے مرید حیدرآباد جام شورو کی طرف بڑھ رہے ہیں۔مریدوں کا کہنا ہے ہم نے اپنی زندگی میں اتنی دھاندلی اور اندھیر نگری والے انتخابات نہیں دیکھے۔ پیر صاحب پگارا کے صبر کو ہمارا سلام ہے اگر وہ ایک آواز دیں تم ہم پورا ملک جام کردیں گے۔
سانگھڑ، ٹہری میروا، خیرپور پور، نوشہیروفیروز، سکھر، شہداد پور، مٹیاری، عمر کورٹ اور اندرون سندھ کے دور دراز علاقے اچھرو تھر سے مرید حیدرآباد کی طرف رواں دواں ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں