قطر ٹوٹل اوپن ٹینس : کوکوگف دوسرے راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر

دوحہ : امریکا کی نامور ٹینس سٹار اورایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف ڈبلیو ٹی اے قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔قطرکے دارالحکومت دوحہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میچ میں 27 سالہ جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے حریف امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ پھر امریکی حریف کھلاڑی ڈینیئل روز کولنز سے ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں