مسلم لیگ ( ن ) پنجاب میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب

خواتین اور اقلیتی نشستیں الاٹ ہونے پر مسلم لیگ ن 188ارکان کے ساتھ سرفہرست ہوگی-فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے نمبر گیم اکیلے ہی پوری کرلی۔
خبروں کے مطابق مسلم لیگ ( ن ) پنجاب میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، آزاد ارکان کی شمولیت سے پنجاب میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد151تک جا پہنچی۔151ارکان پر مسلم لیگ ن کو خواتین کی33نشستیں ملیں گی، جبکہ مسلم لیگ ن 4اقلیتی نشستیں بھی حاصل کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔یوں خواتین اور اقلیتی نشستیں الاٹ ہونے پر مسلم لیگ ن 188ارکان کے ساتھ سرفہرست ہوگی جبکہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے اسے 186ممبران کی حمایت درکار ہے۔
پنجاب میں 4اعشاریہ5نشستوں پر خواتین کی ایک، اور 37ارکان اسمبلی پر ایک اقلیتی نشست ملے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں