کورنگی میں ڈاکوؤں کی دیدا دلیری، فیکٹری میں دن دہاڑے گھس کر لاکھوں روپے لے اڑے

ڈاکوؤں کی دیدا دلیری اور دن دہاڑے فیکٹری میں گھس کر بغیر خوف لوٹ مار کی واردات نے کئی سوالات اٹھا دیے-فوٹو اسکرین گریپ

کراچی: شہر قائد ضلع کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دہاڑے دیدا دلیری کے ساتھ فیکٹری کے مین گیٹ سے گھس کر ٹھیکیدار کو نقدی سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے میں قائم نجی فیکٹری کے مین گیٹ سے موٹر سائیکل سوار جیسے ہی اندر داخل ہوتا ہے عقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو جو کہ پینٹ شرٹ میں ملبوس اور ایک نے ہلمٹ لگایا ہوا تھا۔ایک ڈاکو موٹر سائیکل سے اتر کر فیکٹری کے گیٹ کے اندر داخل ہوا اور موٹرسائیکل پر رقم لانے والے شخص کو قابو کیا، فیکٹری میں موجود سیکیورٹی گارڈ یہ منظر دیکھ کر حواس باختہ ہوگئے۔اسی دوران دوسرا ڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کر فیکٹری میں اسلحے سمیت داخل ہوا اور بینک سے رقم لانے والے شخص سے رقم چھین لی۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا شخص فیکٹری کا ٹھیکیدار ہے۔ڈاکوؤں کی دیدا دلیری اور دن دہاڑے فیکٹری میں گھس کر بغیر خوف لوٹ مار کی واردات نے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں