آئی سی سی نے برطانوی کلب کرکٹر کو تاریخ کی دوسری طویل ترین سزا سنادی

-فوٹو:فائل

دبئی: آئی سی سی نے برطانیہ میں مقیم کلب کرکٹر رضوان جاوید پر ساڑھے 17 سال کی پابندی عائد کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے یہ اب تک سنائی گئی سزاؤں میں دوسری طویل ترین سزا ہے۔ اس سے قبل آئی سی سی نے زمبابوے کے کرکٹ آفیشل راجن نیئر کو 2018ء میں 20 سال پابندی کی سزا سنائی تھی۔رضوان جاوید اُن آٹھ کھلاڑیوں اور آفیشلز میں شامل تھے جن پر ستمبر 2023ء میں آئی سی سی نے 2021ء کی ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں بدعنوانی کے الزامات عائد کیے تھے۔
ان افراد میں بنگلہ دیش کے بین الاقوامی کھلاڑی ناصر حسین بھی شامل تھے جو دو سالہ پابندی کی سزا بھگت رہے ہیں۔آئی سی سی نے کہا کہ رضوان الزامات کا جواب دینے میں ناکام رہے، اُن پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔آئی سی سی کے جنرل منیجر انٹیگریٹی، ایلکس مارشل نے کہا کہ رضوان جاوید کو دیگر ساتھی کرکٹرز کو بدعنوانی میں ملوث کرنے کی بار بار کوششوں کی وجہ سے طویل سزا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رضوان جاوید پر پابندی دوسرے بدعنوانوں کو ایک مضبوط پیغام ہے جو کسی بھی سطح پر کرکٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں