آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنی دوست سے منگنی کرلی

-فوٹو: انٹرنیشنل میڈیا

سڈنی: آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اپنی دوست جوڈی ہیڈن سے منگنی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 60 سالہ انتھونی البانیز اور 45 سالہ جوڈی ہیڈن چار سال سے اکٹھے رہ رہے تھے جنہوں نے گزشتہ روز باقاعدہ اپنی منگنی کا اعلان کیا۔
انتھونی البانی نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کینبرا لاج میں ایک انگوٹھی کے ساتھ جوڈی ہیڈن کو شادی کی پیشکش کی۔
انتھونی البانیز پہلے آسٹریلوی رہنما ہیں جنہوں نے وزیراعظم آفس میں رہتے ہوئے منگنی کی ہے، وہ اور جوڈی ہیڈن 2020ء میں ایک بزنس ڈنر پر ملے تھے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نیو ساؤتھ ویلز کی سابق نائب وزیر اعظم کارمل ٹیبٹ سے شادی کے 19 سال بعد 2019ء میں الگ ہو گئے تھے، دونوں کا ایک بیٹا ناتھن البانیز ہے جس کی عمر 23 برس ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں