لبنان میں بچوں کی ہلاکت کی قیمت ادا کرنی پڑے گی، حزب اللہ کی اسرائیل کو دھمکی

-فوٹو:رائٹرز

بیروت: حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل کو جنوبی لبنان میں 5 بچوں سمیت 10 افراد کو شہید کرنے کی ” قیمت“ادا کرنی پڑے گی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق لبنان کے سرحدی شہر نباتیہ میں اسرائیلی حملے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس سے قبل ایک اور اسرائیلی حملے میں سرحد پر السوانہ گاؤں میں ایک خاتون اور اس کے 2 بچے مارے گئے تھے۔حزب اللہ کے سیاستدان حسن فضل اللہ نے بتایا کہ دشمن کو ان جرائم کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے فوجی جنگ بندی کے اپنے مطالبے پر زور دیا ہے۔علاوہ ٰازیں جوں جوں اسرائیلی جارحیت اور عزائم بڑھتے جا رہے ہیں نیتن یاہو کے اتحادی بھی پیچھے ہٹتے جا رہے ہیں۔ امریکا اور برطانیہ کے بعد فرانس نے بھی رفح پر بڑی فوجی کارروائی کی مخالفت کردی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں