عدم اعتماد کے حوالے سے فیض حمید کا نام غلطی سے لیا، فضل الرحمان

ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے،سربراہ جے یو آئی-فوٹو: فائل

مجھے عدلیہ اور دیگر اداروں پر اعتماد نہیں، اس نظام کے خلاف ہوں،بہت کچھ برداشت کیا،اس دوران ہمیں مستقل تنقید کا نشانہ بنایا گیا ،ہمیں رونے و چیخنے کی بھی اجازت نہیں تھی، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے حوالے سے فیض حمید کا نام غلطی سے لیا تھا۔
اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عدم اعتماد کے حوالے سے فیض حمید کا نام غلطی سے زبان پر آگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں 2018ء میں دھاندلی کا ذمہ دار قمر باجوہ اور فیض حمید کو سمجھتا ہوا، ان معاملات پر بحث کے بجائے انہیں تاریخ کے حوالے کردیں۔فضل الرحمان نے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں عدم اعتماد اور الزامات معمولی ہیں، یہ سب چیزیں پاکستانی سیاست کا حصہ ہیں اور رہی ہیں، ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے‘۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ’مجھے عدلیہ اور دیگر اداروں پر اعتماد نہیں اور میں اس نظام کے خلاف ہوں، ہم نے بہت کچھ برداشت کیا اور اس دوران ہمیں مستقل تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ہمیں رونے و چیخنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں