مولانا فضل الرحمان سمیت 5 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے 5 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این 220 سے جے یو آئی ف کے محمد عثمان بادینی جبکہ این اے 261 سے جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری کامیاب قرار پائے ہیں۔این اے 262 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ عادل خان بازئی اور این اے 264 سے پی پی پی کے جمال خان رئیسانی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی کامیاب قرار دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں