لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف

رسی وین ڈیر ڈوسن 71 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ، صاحبزادہ فرحان نے 57 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی-فوٹو: پی ایس ایل

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ رسی وین ڈیر ڈوسن 71 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 57 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔لاہور قلندرز کے اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے پہلے بیٹبگ کرتے ہوئے ٹیم کو 63 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
صاحبزادہ فرحان نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ فخر زمان 13 اور عبداللہ شفیق 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے تیمل ملز نے 2، شاداب خان اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملز
لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، لورکن ٹکر، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویز، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں