مسلم لیگ ن بلوچستان اسمبلی میں 11 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی

کوہلو کی نشست پر پہلے پیپلزپارٹی کے نصیب اللہ مری کو کامیاب قرار دیاتھا، آٹھ پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ سے نواز لیگ کے نواب جنگیز مری کامیاب –

کوئٹہ: بلوچستان میں پارٹی پوزیشن تبدیل ہوگئی، مسلم لیگ ن بلوچستان اسمبلی میں 11 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی۔
پی بی 9 کوہلو پر آٹھ پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کے باعث مسلم لیگ ن کی نشست میں اضافہ ہوا، کوہلو کی نشست پر پہلے پیپلزپارٹی کے نصیب اللہ مری کو کامیاب قرار دیا گیا تھا، آٹھ پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ سے نواز لیگ کے نواب جنگیز مری کامیاب ہوگئے۔ایک نشست میں کمی کے بعد پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 10 رہ گئی، جے یو آئی کے ارکان کی تعداد بھی 10 ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی تعداد 4 ہے، قلات منگوچر کی 1 نشست پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے، قلات کی نشست پر بی اے پی کے ضیاء لانگو جبکہ جے یوآئی کے سعید لانگو امیدوار ہیں۔نیشنل پارٹی کے ارکان کی تعداد 3، اے این پی کے ارکان کی تعداد 2 ہے، بی این پی، بی این پی عوامی، جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کے ارکان کی تعداد 1،1 ہے، بلوچستان میں 6 آزاد ارکان کامیاب ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں