پاکستان پیپلزپارٹی نے آئینی عہدوں پر نام فائنل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن سے وقت مانگ لیا

پیپلزپارٹی کمیٹی ارکان کی وزارتیں لینے سے معذرت، مسلم لیگ ن کی کمیٹی پیپلزپارٹی کو وزارتیں لینے پر قائل نہ کرسکی-

اسلام آباد: مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں پارٹیوں کے اجلاس میں آئینی عہدوں پر نامزدگی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پیپلزپارٹی نے آئینی عہدوں پر نام فائنل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن سے وقت مانگ لیا۔مسلم لیگ ن کی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ کابینہ میں ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں، پیپلزپارٹی کی کمیٹی کے ارکان نے وزارتیں لینے سے معذرت کرلی، مسلم لیگ ن کی کمیٹی پیپلزپارٹی کو وزارتیں لینے پر قائل نہ کرسکی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں