کمشنر کا ضمیر 10 دن بعد کیوں جاگا؟ مینڈیٹ پر ڈاکہ مارنے نہیں دینگے،حنیف عباسی

کمشنر راولپنڈی نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پر سنگین الزامات لگائے، ملک کو سیاسی عدم استحکام میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے-

کمشنر راولپنڈی نے کل میرے ساتھ ایک میگا پراجیکٹ کے حوالے سے بات کی، کوئی پریشر نہیں تھا ان پر، تمام امیدواروں کو فون کالز پر مبارک باد دی، کمشنر راولپنڈی کو کیسے پتہ کہ جعلی مہریں لگائی جا رہی ہیں
ہ کمشنر راولپنڈی کے حوالے سے ہماری لیڈر شپ نے کہا اس کو کرپشن کے حوالے سے کہیں نہیں لگایا جاتا تھا، انتخابات کمشنر راولپنڈی نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروائے،حنیف عباسی
راولپنڈی:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا ضمیر 10 دن بعد کیوں جاگا؟ ہم مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے جو بھی کہا ہے وہ سب جھوٹ پر مبنی ہے، کمشنر راولپنڈی کے پاس انتخابات میں کوئی عہدہ یا پوزیشن نہیں تھی، کمشنر راولپنڈی کے ساتھ کل بھی موجود رہا، مجھے ایک میٹنگ میں بیٹھنے کا کہا گیا۔حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے کل میرے ساتھ ایک میگا پراجیکٹ کے حوالے سے بات کی، کوئی پریشر نہیں تھا ان پر، تمام امیدواروں کو فون کالز پر مبارک باد دی، کمشنر راولپنڈی کو کیسے پتہ کہ جعلی مہریں لگائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے حوالے سے ہماری لیڈر شپ نے کہا اس کو کرپشن کے حوالے سے کہیں نہیں لگایا جاتا تھا، انتخابات کمشنر راولپنڈی نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروائے۔حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پر سنگین الزامات لگائے، ملک کو سیاسی عدم استحکام میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013ء اور 2018ء میں ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا، اب ایسا نہیں ہو گا، ہمارے پاس سارے فارم 45، 47، 48، 49 موجود ہیں، کسی طور پر ممکن نہیں کہ ہم ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارنے دیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق شاید ان کی فیملی میں کچھ مسائل چل رہے ہیں، کسی کے پیچھے لگنے کے بجائے ہمیں آئین اور قانون پر عمل کرنا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں