ایم کیو ایم کی سیاسی رابطوں اور حکومت سازی کے لئے 3 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے موجودہ سیاسی رابطوں اور حکومت سازی کے حوالے سے تین رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق مذاکراتی کمیٹی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل ہیں۔ایم کیو ایم کے ترجمان نے مزید بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے انتخابات کے بعد سیاسی رابطوں، حکومت سازی و دیگر امور پر مذاکرات کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں