ورون دھون کی اہلیہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

ورون دھون نے مداحوں کو خوشخبری سنادی -فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ سے شہرت پانے والے معروف اداکار ورون دھون بہت جلد اپنے پہلے بچے کے والد بننے والے ہیں۔
ورون دھون نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی اہلیہ نتاشا کے ہمراہ لی گئی تصویر پوسٹ کی۔مذکورہ تصویر ورون دھون اور نتاشا کے نئے فوٹو شوٹ کی تھی جوکہ اکثر جوڑے اپنے بچے کی پیدائش سے قبل کرواتے ہیں۔
ورون دھون نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ بہت جلد والدین بننے والے ہیں، اس خوشی کے موقع پر ہمیں آپ کی دُعاؤں اور پیار کی ضرورت ہے۔

اداکار کی پوسٹ پر بالی ووڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی جارہی ہے اور ساتھ ہی اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں