پی ایس ایل9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلطانز کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دے دیا

ملتان:پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دے دیا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم آخری گیند پر 144 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، آغاز سلمان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کے پہلے ٹاکرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو دھول چٹائی تھی جبکہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست کا مزہ چکھایا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں