پی ایس ایل 9، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں -فوٹو: پی سی بی

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
کیرن پولارڈ نے21 گیندوں پر 49 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور چار چکھے شاقمل تھے۔جیمز ونس نے 38، شعیب ملک نے 29، محمد اخلاق نے 24 اور شان مسعود نے 12 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی طرف سے لوک ووڈ نے 2 اور وقار سلام خیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔پشاور زلمی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 19.5 اوورز میں 154 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر صائم ایوب ٹیم اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے اور گولڈن ڈک کا شکار ہوکر پویلین لوٹے، محمد حارث 6 اور ٹام کوہلر کیڈمور 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔دیگر کھلاڑیوں میں روومین پاول 39، آصف علی 23 بناکر کر نمایاں رہے، کپتان بابراعظم نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، عامر جمال ایک، محمد ذیشان اور وقار سلام خیل صفر پر آؤٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے 3،3 جبکہ ڈینیئل سمس 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پہلی فتح کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے سعد بیگ کی جگہ عرفان خان نیاری کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ہدف کے قریب تھے لیکن میچ کو جیتنے میں ناکام رہے۔
کراچی کنگز اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، محمد اخلاق، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمس، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی شامل ہیں.
پشاور زلمی اسکواڈ کا کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، وقار سلام خیل، سلمان ارشادحصہ ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں