19 ویں چولستان جیپ ریلی کا میلہ سج گیا، کل کوالیفائی راؤنڈ ہوگا

بہاولپور: 19 ویں چولستان جیپ ریلی کے میگا ایونٹ کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد کل کوالیفائی راؤنڈ ہوگا۔
ایونٹ منیجر نعمان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل صبح شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا، رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کا تکنیکی معائنہ بھی کیا گیا جو گاڑیاں فٹنس کے معیار پر پوری اترتی تھیں ان کی ہی رجسٹریشن کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ چولستان ٹی ڈی سی پی ریزارٹ ریلی میں شمولیت کرنے والے جیپ ریسرز کیلئے نیویگیٹرز کانفرنس کا انعقاد ہوا اور طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ایونٹ منیجر نعمان کا مزید کہنا تھا کہ کل صبح 9 بجے تمام رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کا کوالیفائی راؤنڈ ہوگا،23 فروری کو پریپیئرڈ گاڑیوں کی ریس کا پہلا راؤنڈ ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں