روپیہ مستحکم، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

کراچی:انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 33 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 30 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں