محسن نقوی کی مریم نواز سے ملاقات، وزیراعلیٰ نامزدگی پر مبارکباد پیش کی

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نامزد وزیراعلیٰ کو بریف بھی کیا-

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کے لئے جاتی امراء پہنچے جہاں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ان کا استقبال کیا، محسن نقوی نے مریم نواز شریف کو وزیراعلیٰ نامزدگی پر مبارکباد پیش کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونا ایک روشن مثال ہے، آپ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں، پورا یقین ہے کہ آپ پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ لکھیں گی، پنجاب اور عوام کی بھلائی کے مشن میں میری معاونت آپ کو حاصل رہے گی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نامزد وزیراعلیٰ کو بریف بھی کیا۔مریم نواز نے محسن نقوی کی نگران وزیراعلیٰ کے طور پر عوامی خدمات کو سراہا۔نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے نگران وزیراعلیٰ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے شروع کردہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں