سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کے کیس کی سماعت منگل کوہوگی

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن مخصوص نشستوں کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کریگا-فوٹو: فائل

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست پر اوپن سماعت کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی درخواست منگل کو سماعت کیلئے مقرر۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست پر اوپن سماعت کرنے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ منگل کو سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو منگل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں