سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے ریونیو میں اضافہ

اسلام آباد: سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے حکومتی فیصلے سے ریونیو میں اضافہ جبکہ کھپت میں کمی ہوئی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی23- 2022ء کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مجموعی وصولی میں ٹاپ ٹین سیکٹرز کا حصہ 94 فیصد ہے، ان میں سگریٹ 40 فیصد شیئر کیساتھ سرفہرست، سیمنٹ 18.7فیصد شیئر کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں سگریٹوں کے شیئر میں اضافے کی وجہ اس کی شرح میں اضافہ ہے جس کے نتیجے میں سگریٹوں کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں