-فوٹو: گیٹی امیجز

لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 215 رنز کا ہدف دے دیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور ریزا ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم محمد رضوان پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ریزا ہینڈرکس اور افتخار احمد نے 40، 40 جبکہ طیب طاہر نے 21 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین آفریدی نے 2، کارلوس براتھویٹ اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
رواں ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں اپنے پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہیں جس میں لاہور قلندرز کوئی میچ نہیں جیت سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر 0 پوائنٹ کے ساتھ آخری پوزیشن ہے۔ملتان سلطانز کو ایک میچ میں شکست جبکہ چار میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔
لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، رسی وین ڈیر ڈوسن، کامران غلام، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، سلمان فیاض، زمان خان۔
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، عثمان خان، رضا ہینڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، فیصل اکرم، محمد علی، شاہنواز دہانی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں