پی ایس ایل 9: ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری

کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 11 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنا لیے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے 51 اور کپتان رائلی روسو 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ جبکہ سعود شکیل 24 سرفراز احمد 3 اور خواجہ نافع 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 2 اور زاہد محمود نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کی جانب جیمز ونس 37، محمد نواز 28، ٹم سائفرٹ 20، عرفان خان 15، کیرون پولارڈ 13، شعیب ملک 12 ، حسن علی 2 اور کپتان شان مسعود 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انور علی 25 اور زاہد محمود 3 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 3، عثمان طارق اور عقیل حسین نے 2، 2 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں