عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

-فوٹو: فائل

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2067 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت اضافہ ہوگیا۔فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سے 216800روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 943روپے کے اضافے سے 185871روپے ہوگئی۔اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں