سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 69 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 65 ہزار 656 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 65 ہزار 726 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 60 کروڑ 62 لاکھ 8 ہزار 390 روپے مالیت کے 19 کروڑ 15 لاکھ 68 ہزار 333 شیئرز کا لین دین ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں