متحدہ عرب امارات، رمضان میں 4 ہزار اشیاء پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی

رمضان میں کھانے کے تیل، انڈے، دودھ، چاول، چینی، مرغی، پھلیاں، روٹی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے پر پابندی ہوگی،وزارت اقتصادیات متحدہ عرب مارات-فوٹو: فائل

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ رمضان کے دوران بغیر پیشگی اجازت کے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب مارات کی وزارت اقتصادیات نے ہدایت جاری کی ہیں کہ رمضان میں کھانا پکانے کے تیل، انڈے، دودھ، چاول، چینی، مرغی، پھلیاں، روٹی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے پر پابندی ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات میں مانیٹرنگ اینڈ فالو اپ سیکٹر کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری عبداللہ سلطان الفان الشمسی نے کہا کہ ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو تو پہلے وزارت سے منظوری لینا لازمی ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ملک کی مارکیٹوں میں مصنوعات اور خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء کی کثرت سے سپلائی ہو رہی ہے۔ رمضان کے دوران قیمتوں میں توازن کے لیے منصوبہ تیار کرلیا۔خیال رہے کہ رواں برس ماہ رمضان کے دوران بعض کوآپریٹو ایسوسی ایشنز کی جانب سے متعدد مصنوعات کے لیے پروموشنز بھی متعارف کرائے گئے ہیں اور تقریباً 4 ہزار اشیاء میں 25 سے 75 فیصد کے درمیان رعایت ہوگی۔اسی طرح متحدہ عرب امارات میں آن لائن سٹورز پر بھی بنیادی اشیاء پر 40 فیصد سے زیادہ کی رعایت ہوگی جب کہ سبزیوں اور پھلوں جیسی موسمی اشیاء پر 70 فیصد تک کی چھوٹ ہوگی۔ مزید آؤٹ لیٹس نے بھی رعایت کو 75 فیصد تک کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں