خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

-فوٹو: فائل

راولپنڈی: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک ہوا، جس کی شناخت شمروز عرف شبنے کے نام سے ہوئی۔اعلامیے کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد منصور کو ہلاک کیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقہ مکینوں نے کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں