رواں سال زکوٰۃ کی مد میں کتنی کٹوتی ہوگی، سٹیٹ بینک نے نصاب مقرر کردیا

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں ہجری سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری نئے نصاب کے مطابق بینک اکاؤنٹس اور ڈپازٹس میں کم از کم ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے رکھنے والوں سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی، اس سے کم رقم رکھنے والے صارفین زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔سٹیٹ بینک کے مطابق زکوۃ کی کٹوتی یکم رمضان کو ہوگی، زکوٰۃ کٹوتی کا اطلاق نفع نقصان کی شراکت پر کھلنے والے سیونگ اکاؤنٹس اور ڈپازٹس پر ہوگا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کٹوتی نہیں ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں