موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ بہتر کر دی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکنگ سیکٹر سے متعلق رپورٹ جاری کر دی-فوٹو : فائل

کراچی: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکنگ سیکٹر سے متعلق رپورٹ میں ملکی بینکوں کی ریٹنگ بہتر کر دی۔
موڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ نیگیٹیو سے سی اے اے تھری مستحکم کر دی گئی۔ بینکنگ کے شعبے نے ٹھوس منافع کمایا اور فنڈنگ کی صورت حال مستحکم رہی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 23 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 29 فیصد تھی، پاکستان میں معاشی اور مالی دباؤ میں بھی کمی آرہی ہے اور رواں مالی سال معاشی شرح نمو 2فیصد رہنے کا امکان ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کی حکومت کو بینکنگ سیکٹر سے بہت بڑا سہارا حاصل ہے اور حکومت کی جانب سے سیکیورٹیز کی شکل میں قرضوں کا زیادہ انحصار بینکنگ سیکٹر پر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں