سندھ حکومت نے ماہ رمضان کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے

فوٹو: فائل

کراچی: سندھ حکومت نے ماہ رمضان کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے۔
چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں سندھ حکومت کے ماتحت دفاتر میں پیر سے جمعرات ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق جمعہ کو صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔جن دفاتر میں ہفتے کی چھٹی نہیں ہے وہاں پیر تا جمعرات اور ہفتے کو اوقات کار صبح 10 سے دوپہر تین بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک دفاتر کھلیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں