پی ایس ایل 9؛ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دیدی

پشاور زلمی، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ سپر فور میں جگہ بنانے میں کامیاب -فوٹو: پشاور زلمی

پی ایس ایل نائن کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی۔
نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے 148 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، رمضان المبارک کی وجہ سے میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوا۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔ بابراعظم 51، روومین پاول 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کراچی کنگز کی طرف سے ڈینیئل سمز، زاہد محمود، عرفات منہاس،اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیمیں لیگ راؤنڈ میں اپنا آخری 10 واں میچ کھیل رہی ہیں، پشاور زلمی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہے جبکہ کراچی کنگز اپنا آخری میچ کھیل کر ٹورنامنٹ کا اختتام کرے گی۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی میں ناکام رہی ہیں۔ پشاور زلمی، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ سپر فور میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔
کراچی کنگز: جیمز ونس، ٹائم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، شان مسعود (کپتان)، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، انور علی، ڈینیئل سمس، عرفات منہاس، حسن علی، زاہد محمود
پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، روومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتاز، ایمل خان

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں