اسامہ میر کے تاریخ رقم کرنے پر سلطانز کی اسپن باؤلنگ کوچ کا ردعمل سامنے آگیا

اسامہ میر ایک ایڈیشن میں بطور اسپن باؤلرسب سے زیادہ 21 وکٹیں لینے والے کرکٹر بن گئے ،فوٹو:ویب-

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ریکارڈ بنانے پر اسپن باؤلنگ کوچ الیگزینڈرا ہارٹلے نے اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 79 رنز سے جیت حاصل کی تاہم اس میچ میں اسپنر اسامہ میر نے محمد وسیم جونئیر کی وکٹ لیکر تاریخ رقم کردی۔ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام دیتے ہوئے ملتان سلطانز کی اسپن باؤلنگ کوچ الیگزینڈرا ہارٹلے نے اسامہ میر کو “سپر اسٹار” کہا۔دوسرا اسامہ میر ایک ایڈیشن میں بطور اسپن باؤلرسب سے زیادہ 21 وکٹیں لینے والے کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 3.5 اوورز کے دوران 22 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے راشد خان کو سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 20 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔واضح رہے کہ سال 2019ء کے پی ایس ایل ایڈیشن میں حسن علی کی 25 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا، جو کسی بھی ایڈیشن میں کسی بھی باؤلر کی جانب سے لی گئی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں