ضمنی انتخابات :پیپلزپارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے درخواستیں طلب

اسلام آباد : قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے درخواستیں طلب کرلیں۔
سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند 16 مارچ تک درخواستیں ارسال کریں۔رہنما پی پی پی پی کا کہنا ہے کہ درخواست گزار قومی اسمبلی کے لئے 40 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے 30 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ منسلک کریں، درخواستیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ہوں گی۔سید نیر حیسن نے ہدایت کی کہ سیکرٹری جنرل پی پی پی پی بینک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز ہوگا، درخواستیں بلاول ہاؤس کراچی یا ہاؤس میں 1یک سٹریٹ 85 ایمبیسی روڈ اسلام آباد کے پتے پر ارسال کی جائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں