وزیراعظم نے چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا

اسلام آباد :وزیراعظم میاں شہباز شریف نے چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔
وزیراعظم نے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ظفر محمود کو چیئرمین ارسا تعینات کیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا، وزیراعظم آفس نے چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم نامہ جاری کردیا۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ارسا کا مقصد ہی یہ تھا کہ اس میں وفاق اثر انداز نہ ہو، نگران حکومت میں ایک آرڈیننس آیا تھا جس میں ترمیم کی گئی کہ وفاق کا ایک نمائندہ ارسا کا ممبر ہوگا، ن لیگ کی حکومت نے آبی معاہدہ بنایا تھا۔واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے چیئرمین کی یک طرفہ تعیناتی پر اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے بھی مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں