آئیندہ 15 روز کیلئے ڈیزل کی قیمت میں کمی، پٹرول کے نرخ برقرار

وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا-فائل: فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ دن کیلئے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 77 پیسے کمی کا اعلان کردیا۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق اگلے 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.77روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا جبکہ نئی قیمتیں اگلے پندرہ روز تک لاگو رہیں گی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے کمی کے بعد287.33 روپے سے کم کرکے 285.56روپے فی لیٹر پہنچ جائے گا جبکہ پیٹرول کی قیمت279.75 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں