کراچی میں ایکسائز کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار، 7 کلو سے زائد منشیات برآمد

منشیات کی بین الاقوامی سطح پر مالیت 50 لاکھ سے زائد ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے-

کراچی: ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈسٹرکٹ کورنگی نے چکرہ گوٹھ نزد فٹبال گراؤنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد خان اور محمد اعجاز کو گرفتار کرلیا۔صوبائی وزیر برائے انسداد منشیات شرجیل انعام میمن صاحب کی ہدایت پر ٹیم کورنگی نے یہ کارروائی کی۔ گرفتار شدہ ملزمان کے قبضے سے 6 کلو چرس ، ایک کلو 500 گرام آئس اور 300 گرام ہیروئن پاؤڈر برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ان کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل 125 بھی تحویل میں لی گئی ہے۔ای ٹی او خواجہ وسیم کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی سطح پر مالیت 50 لاکھ سے زائد کی ہے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں