موٹروے پولیس اہلکار منشیات چوری اوراسمگلنگ میں ملوث نکلا

موٹر وے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا-فوٹو:فائل

راولپنڈی: موٹر وے پولیس اہلکار کے منیشات چوری کرنے اور اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق جلو اسٹاپ پر فرہاد خان نام کے مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو چرس اور پستول برآمد ہوئی۔پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ موٹر وے پولیس کا ملازم ہے اور اس نے چرس موٹر وے پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی چرس سے چرائی تھی۔ ملزم نے چرس اسمگلنگ میں موٹر وے پولیس کےدیگر افسروں کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔موٹر وے پولیس کے اہلکار فرہاد خان کے خلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں درج کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں