وزیراعظم گیس قیمتوں میں اضافے پر برہم، آڈٹ رپورٹ طلب کرلی

شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا-فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے وزارتِ توانائی کو ایک سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی فرانزک آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور 3 ماہ میں گیس انفرا اسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کے لیے فوری طور پر بین الوزارتی کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ایک ماہ میں سرپلس بجلی کو کھپانے کے لیے نئے انڈسٹریل زون تیار کرنے کا پلان بھی مانگ لیا۔ انہوں نے 2 ہفتوں میں پاور اور پٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرضے کا حل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں