ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ سیریز کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 2 اپریل سے کراچی میں ہوگا:فوٹو:فائل

لاہور: ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے جن ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، گل فیروزہ ، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، رامین شمیم، صدف شمس ، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز، طوبیٰ حسن ، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔ممکنہ کھلاڑی 2 اپریل سے کراچی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ سیریز 3 ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل ہے۔ سیریز کے 3 ون ڈے آئی سی سی ویمینز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں