قومی ٹیم کی کوچنگ، گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے پاگئے

بورڈ نے ٹیم کیلئے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دے دیا -فوٹو: ویب

بورڈ رسمی کارروائیاں مکمل ہونے کا منتظر ہے بعدازاں کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچز کیلئے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے پاگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریڈ بال فارمیٹ کیلئے جیسن گلیسپی جبکہ وائٹ بال کیلئے گیری کرسٹن کو پاکستانی ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔دونوں فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دے دیا گیا ہے، اسسٹنٹ کوچ کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچ ہونا ضروری ہے، اس کے ساتھ انٹرنیشنل ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ 3 سال کا تجربہ بھی ضروری قراردیا گیا ہے، 20 اپریل تک خواہشمند امیدوار درخواستیں جمع کراسکیں گے۔اسسٹنٹ کوچ ریڈ بال اور وائٹ بال فارمیٹ کے کوچز کا معاون ہوگا۔
بورڈ رسمی کارروائیاں مکمل ہونے کا منتظر ہے بعدازاں کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں